Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں، عالمی برادری متحرک ہو‘

’عالمی برادری کو حوثیوں کی جنگی روش کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے ملک کے جنوبی علاقے کے علاوہ ابوظبی پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ایران نواز ملیشیا کی طرف سے شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں دہشت گردی ہیں‘۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثیوں کی جنگی روش کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’حوثی عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ضروری ہے کہ عالمی برادری حوثیوں کے دشمنی پر رویئے کی روک تھام کے لیے متحرک ہو‘۔

شیئر: