عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور البیضا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 53 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے منگل کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں 240 سے تجاوز کرگئیں‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کےلیے صنعا میں ’قانونی اہداف‘ پر فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔