Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریب خاندان سے تعلق ہے، پلمبر کا بیٹا ہوں، سابق وزیر محنت

والد کے ہنر پر فخر ہے، کبھی کوئی خفت محسوس نہیں ہوئی(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے سابق وزیر محنت ڈاکٹر علی النملہ نے کہا ہے کہ’ ایک غریب خاندان سے تعلق ہے اور سباک (پلمبر) کا بیٹا ہوں۔ خود بھی اپنے والد کے ساتھ پلمبنگ کا کام کیا ہے‘۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعلی النملہ نے بتایا کہ’ ایک غریب خاندان سے تعلق ہے۔ عید الاضحی کے سوا کسی اور موقع پر گوشت نصیب نہیں ہوتا تھا۔ عید الاضحی پر کبھی قربانی ہوجاتی تب گوشت ملتا یا رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے  یہاں سے گوشت آتا تو کھالیتے تھے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ والد ریاض کی بلدیاتی کونسل میں پلمبر کا کام کرتے تھے۔ وہ گھروں کو پانی کے نیٹ ورک سے جوڑا کرتے تھے۔ اس زمانے میں پانی نیٹ ورک کا میٹر نہیں ہوا کرتا تھا۔ ابتدا میں مفت کام کرتے تھے پھر پانچ یا دس ریال لے کر یہ کام لگے تھے۔ کبھی کبھار پندرہ ریال تک مل جاتے تھے‘۔
سابق وزیرنے بتایا کہ’ والد اپنے کام پر معمولی لباس میں گھر سے نکلتے تھے۔ واپسی پران کے کپڑوں پرمٹی کی تہ جمی ہوتی تھی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اپنے والد کے ہنر پر فخر ہے، کبھی کوئی خفت محسوس نہیں ہوئی۔ اس ہنر کی بدولت ہی ہماری پرورش ہوسکی‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’اپنے والد کے ہمراہ پانی کے میٹر نصب کرنے کا کام کیا اور یہ کام اچھا لگتا تھا‘۔ 

شیئر: