Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی، 3 ہزار 9 سو کیسز کا اندراج

’گزشتہ روز دو مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 8933 ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو کورونا کے مریضوں کی روزانہ تعداد کم ہو کر 3 ہزار9 سو 13 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مریضوں کی کل تعداد اب 679384 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’4 ہزاردو سو 84 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 630816 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ روز دو مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8933 ہے‘۔
’ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 878 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: