عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اورتعز میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 18 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 18 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے جنگ کے میدان میں اتارے گئے دو ہزار بچے جنوری 2020 سے مئی 2021 کے دوران ہلاک ہوئے اور ایرانی حمایت یافتہ باغی گروہ اب بھی بچوں کو لڑائی کے لیے ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے۔