نیو یارک ٹائمز نے حروف کو جوڑ کر لفظ بنانے کی مشہور گیم ’ورڈل‘ خرید لی
کمپنی نے کہا ہے کہ یہ گیم مستقبل میں بھی مفت کھیلی جا سکے گی۔ (فوٹو: روئٹر)
نیو یارک ٹائمز کمپنی نے حروف کو جوڑ کر لفظ بنانے کی مشہور گیم ’ورڈل‘ خرید لی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے روئٹر کے مطابق انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس گیم کو کھیلنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کمپنی کے جانب سے ابھی تک قیمت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گیم مستقبل میں بھی مفت کھیلی جا سکے گی۔
نیویارک ٹائمز 2025 تک ایک کروڑ سبکرائبرز تک پہنچنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس گیم کے حصول سے کمپنی کو اپنا ڈیجیٹل مواد مزید پھیلانے میں مدد ملے گی۔
آن لائن کھیلی جانے والی اس گیم میں پانچ خانوں سے مختلف الفاظ منتخب کر کے جملہ بنایا جاتا ہے۔ یہ گیم کھیلنے والوں کو پانچ خفیہ الفاظ کو ڈھونڈنے کے لیے کم سے کم چھ مرتبہ اندازے لگانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’ورڈل، دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو روزمرہ کی خبروں اور ضروریات زندگی کو پورا کرنے ایک بار پھر نیو یارک ٹائمز کا رخ کرنے کی ایک اور وجہ فراہم کرے گی۔‘
اپنے سامعین کو ویب سائٹ پر مصروف رکھنے کے لیے گیمز اور پہیلیاں نیویارک ٹائمز کی حکمت عملی کا اہم حصہ رہی ہیں۔ کیونکہ قارئین کی اکثریت اپنے موبائل فونز اور ٹیبلٹس کو ہی خبروں اور تفریح کے لیے استعمال کرتی ہے۔
ورڈل گیم کو اکتوبر میں ریڈٹ سافٹ وئیر انجئینئر جوش وارڈل نے بنایا تھا۔ تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے گیمز، کھانا پکانے اور پراڈکٹس ریوو کے لیےایک لاکھ 35 ہزار نئے اراکین کو شامل کیا ہے۔
یہ گیم جیتنے کے بعد آپ نتائج سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرسکتے ہیں۔
بعض افراد منٹوں میں یہ گیم جیت لیتے ہیں جبکہ کئی گھنٹوں سوچتے رہ جاتے ہیں۔