Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کانگرس کے سعودی نژاد امریکی امیدوار جن کو ’مسائل حل‘ کرنا پسند ہے

سمیع العبد ربو ایروزونا میں پیدا ہوئے، انہوں نے انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہے۔(فائل فوٹو: سمیع العبد ربو ٹوئٹر)
امریکی کانگرس کے ڈیموکریٹک امیدوار سمیع العبد ربو کو ریاست اوریگون کے چوتھے کانگریشنل ڈسٹرک کی نمائندگی  کی امید ہے، وہ خود کو ’مسائل حل کرنے والے‘ ایک شخص کے طور پر دیکھتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی نژاد امریکی شہری سمیع العبد ربو کا کہنا ہے کہ ’مجھے ایک امریکی پکاریں جس کو مسائل حل کرنا پسند ہے۔‘
سمیع العبد ربو ایک مقامی سکول کے چیئرمین، یونیورسٹی کے استاد اور کمیونٹی آرگنائزر ہیں۔ ان کو ریٹائر ہونے والے کانگرس کے رکن پیٹر ڈی فیزیو کی جگہ کام کرنے کی امید ہے۔ پیٹر ڈی فیزیو امریکی ہاؤس ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے طاقتور چیئرمین ہیں اور انہوں نے 36 سال تک کانگرس کے لیے کام کیا۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ان کی نمائندگی ضلعے میں ایک نیا ویژن لائے گی۔
سمیع العبد ربو شہر کے کورویلس سکول بورڈ کے چیئرمین ہیں اور ان کو امید ہے کہ سکول کے چیئرمین کے طور پر اپنے کام میں بہتری لائیں گے۔ وہ مسلسل کئی سال اس سکول کے چیئرمین کے طور پر کامیابی سے منتخب ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیم جمہوریت کا سنگ بنیاد ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سکول کے لیے کام کیا۔
تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں تجربہ رکھنے کے علاوہ وہ قانون سازی اور بجٹ کے امور میں بھی تجربہ رکھتے ہیں۔
العبد ربو ایروزونا میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہی وہ چیز ہے جس نے ان کو ’مسئلہ حل کرنے والا‘ بنایا۔

سمیع العبد ربو ایک مقامی سکول کے چیئرمین، یونیورسٹی کے استاد اور کمیونٹی آرگنائزر ہیں (فائل فوٹو: سمیع العبد ربو ٹوئٹر)

وہ سرکاری یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اور ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے لیے بطور کنسلٹنٹ کام کرتے ہیں۔
سمیع العبد ربو امریکی کانگرنس کے لیے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سیاست کے لیے اجنبی نہیں ہے۔
سمیع العبد ربو اوریگون میں ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں اور ان ریاستی مندوبین میں سے ایک تھے جنہوں نے 2020 کے انتخابات میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ووٹ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ضلعے میں پیٹر ڈی فیزیو کے ’شاندار کام‘ کو جاری رکھیں گے۔ وہ اپنے ضلعے کو مزید ترقی دینے کے خواہاں ہیں تاکہ آنے والی نسل نئے چینلجز سے نمٹ سکے۔
سمیع العبد ربو اپنے آپ کو ایک ایسے امیدوار کے طور پر دیکھتے ہیں جو نظریاتی یا جماعتی وابستگی سے قطع نظر معاشرے کے تمام طبقات کے نمائندوں کے ساتھ کام کے لیے تیار ہو۔

شیئر: