Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کو راڈ کے وار سے ہلاک کرنے والے فلسطینی کو سزائے موت

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اقبال جرم کیا تھا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شہری کے قتل کا الزام ثابت ہونے پرجدہ میں فلسطینی شہری کوسزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’فلسطینی شہری ھیثم صبح محمد الھسی نے سعودی شہریعیدان بن محمد بن حسن الزھرانی کو قتل کیا تھا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ مقامی شہری کو زدوکوب لوہے کی راڈ ( ویل پانے ) کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔ 
پولیس نے نشاندہی کے بعد فلسطینی کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔
جنرل کورٹ نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پ موت کی سزا سنائی تھی۔ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا۔  

شیئر: