Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیلی مرغیوں اور مویشیوں کے گوشت کا معائنہ

  ریاض.... غذا و دوا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ادارے کی ٹیم برازیل کے دورہ پر ہے جہاں وہ مرغیوں کے گوشت کے نمونے حاصل کرکے انکا طبی معائنہ کر نے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کرے گی ۔ سبق نیوز کے مطابق کمیٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر مصطفی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں برازیل سے درآمد کئے جانے والے مرغی اور مویشیوں کے گوشت کے حوالے سے اطلاع ملی تھی کہ آنے والا گوشت غیر معیاری ہے جس پر برازیل سے درآمد کئے جانے والے گوشت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ غذا و دوا کمیٹی نے اپنا وفد برازیل بھیجا ہے تاکہ وہاں سے درآمد کئے جانے والے گوشت کا طبی معائنہ کیا جاسکے ۔ کمیٹی کے ارکان نے برازیل میں پولٹری او رکیٹل فارم انڈسٹریز کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں سے گوشت کے نمونے حاصل کئے ہیں جن کا باریک بینی سے طبی معائنہ کیاجائے گا جس کے بعد جاری ہونے والی رپورٹ پر اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ برازیل سے گوشت کی درآمد پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے یا نہیں ۔ ڈاکٹر مصطفی نے مزید کہا کہ غذا و دواکمیٹی حفظان صحت کے امور کا خاص خیال رکھتی ہے تاکہ مملکت کے شہری اور مقیمین کی صحت متاثر نہ ہو ۔ 

شیئر: