ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
شہزادہ بندر بن ذعاربن ترکی بن عبدالعزیز کا انتقالNode ID: 549971
ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، مملکت کے مفتی اعلی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ، شہزادہ ترکی الفیصل، شہزادہ فیصل کے والد شہزادہ خالد بن فہد بن ناصر، متوفی کے برادر شہزادہ فہد بن خالد، شاہی خاندان کے دیگر افراد، اعلی عہدیدار اور عوام کے جم غفیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہزادہ فیصل عمر کے تیسرے عشرے میں تھے۔ انہوں نے متعدد ریاستی عہدوں پر کام کیا۔ عالمی یونیورسٹی سے سند یافتہ تھے۔