فرانس کی مسلح افواج کی وزیر فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کو اس کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فوجی مدد فراہم کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو فرانسیسی وزیر نے کہا کہ رافیل لڑاکا طیارے، جو ابوظبی میں موجود فرانس کی مستقل تنظیم سے وابستہ ہیں، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر نگرانی کرنے، سراغ لگانے اور ضرورت پڑنے پر (حملوں) کو روکنے کے مشنز میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
-
متحدہ عرب امارات نے تین حملے ناکام بنا دیے، ڈرونز تباہNode ID: 641211
-
امارات کی دفاعی مدد کے لیے امریکی بحری بیڑے کی آمدNode ID: 641341
یہ اعلان رواں برس 17 جنوری کو ابو ظبی پر ہونے والے حوثیوں کے حملے بعد کیا گیا ہے۔ اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Les Emirats arabes unis ont été victimes de graves attaques sur leur territoire au mois de janvier. Afin de marquer notre solidarité à l’égard de ce pays ami, la France a décidé d’apporter un soutien militaire, notamment pour protéger leur espace aérien contre toute intrusion. pic.twitter.com/DGnQjtRSnh
— Florence Parly (@florence_parly) February 4, 2022