Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین کی خلاف ورزیوں کا خود کار نظام کے تحت اندراج کا تیسرا مرحلہ

زائد المیعاد کارڈ پر لیموزین چلانے، ڈرائیور کا کارڈ ختم ہونے اور گاڑی کے کاغذات ختم ہونے کا خود بخود اندراج ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹرنسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں لیموزین گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کا خود کار سسٹم کے تحت اندراج کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’خود کار نظام کے تحت لیموزین کی خلاف ورزیوں کا اندراج 13 مارچ سے ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نئے نظام کے تحت زائد المیعاد کارڈ پر لیموزین چلانے، ڈرائیور کا کارڈ ختم ہونے اور گاڑی کے کاغذات ختم ہونے کا خود بخود اندراج ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’لیموزین گاڑیوں کی خلاف ورزی کا خود کار نظام کے تحت اندراج کا تیسرا مرحلہ ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے کے علاوہ لیموزین کے شعبے کو ضوابط کے تحت منظم کرنا ہے‘۔

شیئر: