یمن میں سعودی سفیر کی اقوام متحدہ کے اہلکار سے ملاقات
یمن میں سعودی سفیر کی اقوام متحدہ کے اہلکار سے ملاقات
اتوار 6 فروری 2022 22:00
سعودی سفیر یمن کی تعمیر و ترقی کے پروگرام کے نگران اعلی ہیں (فوٹو ایس پی اے)
یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر نے اتوار کو ریاض میں عامی ادارے میں انسانی امور کے رابطہ کار ڈیوڈ گریسلی سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سعودی سفیر آل جابر یمن کی تعمیر و ترقی کے سعودی پروگرام کے نگران اعلی بھی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے یمنی بھائیوں کے انسانی مصائب دور کرنے کے لیے سعودی خدمات سے آگاہ کیا۔ الحدیدہ کے ساحل پر لنگر انداز صافر آئل ٹینکر کی اصلاح و مرمت اور معائنے کے لیے ماہرین کو موقع فراہم کرنے کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
انہوں نے یمن میں انسانی تنظیموں کی خدمات اور انسانی امداد کے انتہائی ضرورت مند یمنی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ؑحقیقی ضرورت مندوں تک امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے والے اقدامات ضروری ہیں‘۔
اس موقع پر بچوں کو عسکری تربیت دینے، سول تنصیبات پر حملے کرنے اور جنگ بندی مسترد کرنے کے حوالے سے حوثیوں کے رویے پر بھی بات چیت کی گئی۔