Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی مخلوق کے انسانوں سے رابطے کی کوششیں

  میلبورن...... خلا اور اس پر موجود پراسرار دنیا سائنسدانوں کیلئے اب تک معمہ بنی ہوئی ہے اور اسی طرح یو ایف او کے نام سے مشہور پراسرار مخلوق بھی ایک معمہ ہے جس کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ یہ ہم انسانوں سے کہیں زیادہ ذہین اور تیز ہیں۔ اب ماہرین کاکہناہے کہ خلائی مخلوق نے انسانوں سے رابطے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور کرہ ارض پر سگنل بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ ایف آر بی کے نام سے جانی جانے والی ریڈیائی لہریں جنہیں فاسٹ ریڈیو پرسنس کہا جاتا ہے اور ماہرین کاکہناہے کہ یہ اچانک اور عارضی طور پر نمودار ہوتی ہیں اور انکا ظہور اتنا اچانک اور لمحاتی ہوتا ہے کہ انہیں ڈھونڈنا اور بغور جائزہ لینا ناممکن ہوجاتا ہے۔ آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں پروفیسر میتھیو بیلز کی قیادت میں یہ تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔ واضح ہو کہ سائنسدانوں نے 2013ءمیں مولونگلو نامی دوربین تیار کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ذریعے ایف آر ایس کی واضح نشاندہی ممکن ہوسکتی ہے۔

شیئر: