سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
منگل 8 فروری 2022 15:58
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دن کے استحکام کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کی حالیہ تبدیلی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 124800 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 106996 روپے رہی۔
منگل کو ٹریڈنگ کے دوران انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت پانچ ڈالر اضافے سے 1818 ڈالر رہی۔
پاکستان میں منگل کو چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی 1450 اور دس گرام چاندی 1243.14 روپے کی سابقہ سطح پر برقرار ہے۔