Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تقریب میں بم کی اطلاع، امریکی نائب صدر کے شوہر ’محفوظ‘

ڈوگلاس ایم ہاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ محفوظ ہیں (فوٹو: روئٹرز)
امریکہ میں واشنگٹن کے ایک سکول میں سیاہ فام تاریخ کے مہینے کی تقریب کے دوران بم کی اطلاع ملنے کے بعد ملک کی خفیہ سروس ایجنسی نے نائب صدر کمالا ہیرس کے شوہر ڈوگلاس ایم ہاف کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد طلبہ اور انتظامیہ کے افراد سے سکول خالی کروایا گیا تھا۔
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈوگلاس ایم ہاف امریکہ کے دارالحکومت میں واقع دنبار ہائی سکول میں موجود تھے جہاں سیاہ فام تاریخ کا مہینہ منایا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملک بھر میں جو تاریخی طور پر سیاہ فام افراد کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بم میں اطلاع ملی تھی، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو کلاسز منسوخ کرنا پڑی تھیں۔
ان میں سے کسی بھی جگہ پر کوئی بارودی مواد نہیں پایا گیا تھا تاہم اس کے نتیجے میں سیاہ فام کمیونٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکہ کا فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ان اطلاعات کی تحقیق کر رہا ہے۔  
سکول کی ویب سائٹ کے مطابق دنبار ہائی سکول ملک میں سیاہ فام امریکیوں کے لیے پہلا ہائی سکول ہے۔
ڈوگلاس ایم ہاف کے سٹاف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سکول انتظامیہ میں بم کی اطلاع کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی کو مطلع کیا۔ یہ سروس امریکی سیاسی رہنماؤں اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کرتی ہے۔
ڈوگلاس ایم ہاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ محفوظ ہیں۔
ڈسٹرک آف کولمبیا پبلک سکولز کے ترجمان کا کہنا تھا انہیں سکول میں خطرے کی اطلاع موصول ہوئی تو انہوں نے سب کو وہاں سے نکالا۔
’میرے خیال میں سب محفوظ ہیں۔ عمارت کلیئر ہے۔ لیکن اس وقت میرے پاس کوئی اضافی معلومات نہیں ہیں۔‘

شیئر: