وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ مملکت کے ان مقامات پر فائزر ویکسین فراہم کردی گئی ہے جہاں پچھلے دنوں اس کا سٹاک ختم ہوگیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کورونا وبا سے نمٹنے، اس کو پھیلنے سے روکنے اور معاشرے کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لیے مختلف ویکسینیں بڑے پیمانے پر فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
وزارت صحت کے عہدیدار نے کہا کہ فائزر ویکسین محفوظ ترین مانی جاتی ہے۔ وزارت مملکت کے تمام شہروں اور کمشنریوں کے رجسٹرڈ سینٹرز کو مطلوبہ تعداد میں مختلف ویکسینیں فراہم کررہی ہے۔
وزارت صحت کےعہدیدار نے کہا کہ جو لوگ بوسٹر ڈوز کے اہل ہیں وہ پہلی فرصت میں وقت لے کر حاصل کرلیں۔