Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اشیا کی تجارت بڑے جرائم میں شامل ہے، پراسیکیوشن کا انتباہ 

ملاوٹ کرنا بھی جعل سازی میں شمارکیاجاتا ہے جس پرسزا مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ جعلی مصنوعات کی تجارت بڑا جرم ہے۔ یہ انسانوں اور جانوروں سب کے لیے نقصان دہ ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ جو شخص بھی جعلی سامان ذخیرہ کرے گا یا فروخت کے لیے پیش کرے گا یا اس کا کاروبار کرے گا یا سامان میں ملاوٹ کے جرم میں ملوث ہوگا وہ قانونی طورپرمجرم تصورکیاجائے گا۔ اس سے باز پرس ہوگی اور ثابت ہوجانے پر اسے سزا دی جائے گی۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ جعلی مصنوعات کی تجارت بڑے جرائم میں شامل ہے اس پر سزا مقرر ہے۔ جعلی اشیا انسان اور جانور سب کی صحت کے  لیے مضر ہے۔ 
 

شیئر: