Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ، لاہور قلندرز آٹھ وکٹوں سے کامیاب

پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ 
اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قندرز نے 142 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ 
لاہور قلندرز کے اوپنر عبداللہ شفیق 19 رنز بنا کر غلام مدثر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ فخر زمان اور کامران غلام نے نصف سنچریاں بنائیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 11 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ افتخار احمد نصف سنچری بنا کر حارث راؤوف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احسن علی آٹھ اور عمر اکمل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز وینس اور جیسن روئے کو صفر سکور پر آؤٹ کیا۔
ڈیوڈ ویسے اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو جبکہ حارث رؤوف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
لاہور قلندرز کی پی ایس ایل میں اب تک کی کارکردگی اچھی رہی۔ لاہور قلندرز نے اب تک چھ میچ کھیلے اور چار میچ جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
اس کے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اب تک چھ میچ کھیلے ہیں لیکن تین میچوں میں جیت اور تین میں ہار کے بعد پوانٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

شیئر: