گودام میں آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں اتوار الفیصلیہ محلے کے ایک گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
آتشزدگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر کنٹرول کےلیے بروقت کارروائی کی۔
اخبار 24 کےمطابق محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گودام میں آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گودام سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ تصاویر میں آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔