انڈین ریاست کرناٹک میں انڈین نیشنل کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ انڈیا میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ حجاب کا استعمال نہ کرنا ہے۔
انڈیا کی ایک نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد کا کہنا تھا کہ ’ریپ کا تناسب سب سے زیادہ ہے انڈیا میں ہے، جس کی وجہ پردہ نہ ہونا ہے۔‘
تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حجاب پہننا ضروری نہیں، صرف وہ لوگ جو اپنی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اور اپنی خوبصورتی دوسروں کو نہیں دکھانا چاہتے وہ حجاب پہنتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں مزاحمت کی علامت بن جانے والی’حجابی گرل‘مسکان کون ہیں؟Node ID: 642841
-
سوشل میڈیا پر جینز و شرٹ میں ملبوس لڑکی کیا مسکان ہیں؟Node ID: 643346
-
’حجاب اتارنے کی اجازت نہیں‘:طالبات سکول چھوڑ گئیںNode ID: 644566
ضمیر احمد کی جانب سے یہ متنازع بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈین ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
#WATCH | Hijab means 'Parda' in Islam...to hide the beauty of women...women get raped when they don't wear Hijab: Congress leader Zameer Ahmed on #HijabRow in Hubli, Karnataka pic.twitter.com/8Ole8wjLQF
— ANI (@ANI) February 13, 2022