Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 1982 مریضوں کا اندراج، ایک ہلاک

’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 1010 کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: واس)
وزارت صحت نے آج منگل کو کورونا کے 1982 نئے مریضوں کا اندراج کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 1010 کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 3372 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 732596 ہوگئی ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 698842 ہیں جبکہ 8975 ہلاک ہوئے ہیں‘۔

شیئر: