Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت ختم ہونے کے بعد تجارتی پردہ پوشی سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا: وزارت تجارت 

 سعودی وزارت تجارت نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو قانون تجارت کی خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے مہلت دی تھی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے انتباہ کیا ہے کہ اصلاح حال کی مہلت ختم ہونے پر تجارتی پردہ پوشی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’تجارتی پردہ پوشی کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے دی گئی مہلت 16 فروری کو ختم ہوگئی ہے۔ اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مہلت ختم ہوتے ہی انسداد تجارتی پردہ پوشی کے قوانین و ضوابط سختی سے نافذ کیے جائیں گے۔‘
وزارت تجارت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ ’انہیں جہاں بھی تجارتی پردہ پوشی نظر آئے پہلی فرصت میں رپورٹ کریں۔ سعودی اور مقیم غیرملکی دونوں رپورٹ کرسکتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے تجارتی پردہ پوشی کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مہلت دی تھی۔ غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے متعدد آپشن بھی دیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ تجارتی پردہ پوشی کرنے اور کرانے کی سزا پانچ برس قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہے۔
کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کے  لیے حکومت نے جو آپشن دیے ہیں، اس میں ایک یہ ہے کہ تجارتی ادارے کو سعودی اورغیرملکی کی شراکت میں رجسٹرڈ کرالیا جائے یا تجارتی ادارہ غیرملکی کے نام سے رجسٹرڈ کرایا جائے۔
ایک آیشن یہ بھی ہے کہ سعودی شہری کاروبار میں کسی نئے شریک کو شامل کر کے کاروبار چلاتا رہے یا سعودی شہری کاروبار کو ختم کر دے۔ 

 غیرملکی کو مملکت سے رخصت ہونے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔ (فوٹو سبق)

غیرملکییوں کو منفرد اقامہ حاصل  کرکے کاروبار اپنے نام سے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
 غیرملکی کو مملکت سے رخصت ہونے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔

تجارتی پردہ پوشی کیا ہے؟

وزارت تجارت کے قانون کے مطابق کسی بھی سعودی کے نام سے غیر ملکی کا کاروبار کرنا غیر قانونی ہے، ایسا کرنے پر سخت سزا مقرر کی گئی ہے۔  
 سعودی وزارت تجارت نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو قانون تجارت کی خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے مہلت دی تھی۔
سعودی کے نام سے غیر ملکی کے کارروبار کو عربی میں ’تستر تجاری‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ’تجارتی پردہ پوشی۔‘
تجارتی پردہ پوشی کے خاتمے کے لیے سعودی وزارت تجارت کی جانب سے ایسے غیر ملکییوں کو جنہوں نے سعودیوں کے نام سے کاروبار کیے ہوئے ہیں اصلاح حال کے لیے مہلت دی گئی ہے۔

شیئر: