مردم شماری کے لیے لگائے جانے والے سٹیکرز اہم کیوں؟
جمعرات 17 فروری 2022 20:03
سٹیکرپرعمارت و فلیٹ کے نمبرکے علاوہ دیگرمعلومات درج ہوتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ شماریات نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ مکانات کے دروازوں پر مردم شماری سے متعلق لگائے گئے سٹیکرز کی حفاظت کریں۔ انہیں ہٹانے سے گریز کریں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے توجہ دلائی کہ گھروں کے دروازوں پر مردم شماری سے متعلق جو سٹیکر لگائے جارہے ہیں وہ اہم ہیں۔ سعودی مردم شماری 2022 کے دوران خاندان کے سربراہ اورمکان کے اعداد و شمار سے اس کا گہرا رشتہ ہے۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم و مکان شماری کے دوران ڈیٹا جمع کرنے کے سلسلے میں سٹیکر بے حد اہم ہے۔
محکمہ شماریات نے توجہ دلائی کہ سٹیکرپرعمارت کا نمبر، فلیٹ کا نمبر، صدر دروازے اور ذیلی دروازے اور فلیٹس کی تعداد مذکور ہے۔ علاوہ ازیں اس پر کیو آر کوڈ بھی ہے۔