Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم ’الرحلہ ‘ 15 ایشیائی ممالک میں ریلیز ہوگی

فلم منگا کمپنی نے جاپان کی ’تولی اینیمیشن‘ کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مسک) کے ماتحت منگا پروڈکشن کمپنی اور ’صالون فلمز‘ کمپنی  نے سعودی اینیمیٹڈ فلم ’الرحلہ‘  15 سے زیادہ ایشیائی ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق یہ فلم منگا کمپنی نے جاپان کی ’تولی اینیمیشن‘ کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے۔ 
یہ فلم 2021 کے دوران مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور جاپان میں ریلیز کی گئی تھی۔ جہاں جہاں فلم دیکھی گئی وہاں اسے سراہا گیا۔
معاہدے کے تحت الرحلہ سعودی فلم ایشیا کے پندرہ سے زیادہ ممالک کے سینما گھروں اور مشہور نشریاتی پلیٹ فارمز پر پیش کی جائے گی۔  
منگا پروڈکشن کمپنی نے جرمن کمپنی کوخ  میڈیا کے ساتھ فلم ریلیز کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ فلم 6 یورپی ممالک میں دکھائی جائے گی۔ یہ ان دنوں جاپان کے 20 نشریاتی پلیٹ فارمز پر پیش کی جارہی ہے۔ 
منگا کمپنی کے  ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عصام بخاری نے ہے کہ ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ صالون فلمز کے ساتھ الرحلہ فلم ریلیز  کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ الرحلہ پہلی سعودی جاپانی اینیمیٹڈ فلم ہے۔ یہ دنیا کے تمام علاقوں تک پہنچائی جارہی ہے۔ ایشیا کی مارکیٹ اس حوالے سے بے حد اہم ہے جہاں اس قسم کی  فلمیں پسند کی جاتی ہیں۔ 

شیئر: