Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گرد کا طوفان، گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے ریاض، مشرقی ریجن، الجوف، حائل اور قصیم کے رہائشیوں کو گرد و غبار کے طوفان سے خبردار کیا ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ علاقوں میں تیز ہوا ہے جس کی بعض اوقات رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’معمر افراد اور سانس کے مریض رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنا چاہئے‘۔
’گرد و غبار کے طوفان اور تیز ہوا کے باعث کھلے مقامات اور ہائی وے پر حد نگاہ انتہائی درجے تک متاثر ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’علاقے میں گرد و غبار کا طوفان شام 6 بجے تک رہے گا‘۔
’گرد و غبار کے طوفان سے ریاض شہر سمیت الغاط، المجمعہ، المزاحمیہ، ثادق، حریملا، اور حوطۃ بنی تمیم سب سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
دوسری طرف روڈ سیکیورٹی فورس نے الخرج، الدرعیہ، ریاض، الدلم اور الحریق کے درمیان ہائی وے کے مسافروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گرد و غبار کے طوفان کے باعث سفر خطرناک ہوسکتا ہے‘۔
ادھر طقس العرب ویب سائٹ نے توقع ظاہر کی ہے کہ گرد و غبار کا طوفان سعودی عرب کے وسیع رقبے کو متاثر کرسکتا ہے۔
 

شیئر: