Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں ٹی وی پروگرام کے دوران صحافی اور سیاستدان آپس میں گتھم گتھا

یوکرین میں ایک سیاسی ٹاک شو کے دوران ایک یوکرینی صحافی اور سیاستدان کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
لڑائی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک یوکرینی ٹی وی شو پر روسی صدر ولادیمیر پوتن، یوکرین اور روس کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بحث ہورہی تھی۔
ویڈیو میں یوکرینی صحافی یوری بوتوسو کو اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر روس کے حامی رکن پارلیمنٹ نیستور شفرچ کو مکا مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد دونوں افراد لائیو شو کے درمیان گتھم گتھا ہوگئے تھے۔
اس شو میں سابق یوکرینی وزیراعظم ارسینی یتسنیوک اور سابق صدر پیترو پوریشنکو بھی موجود تھے۔
امریکی جریدے ’نیوز ویک‘ کے مطابق لڑائی کی ابتدا اس وقت ہوئی جب نیستور شفرچ نے ولادیمیر پوتن کے ’قاتل‘ اور ’مجرم‘ ہونے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔
واضح رہے روس کی جانب سے یوکرین پر ممکنہ حملے کے پیش نظر صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کیا ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین پساکی خبردار کیا کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے اور اسی معاملے پر غور کرنے کی غرض سے صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا ہے۔
خیال رہے کہ سنیچر کو روس کی سٹریٹیجک جوہری افوج نے جنگی مشق بھی منعقد کی تھی جس میں بلیسٹک میزائل بھی لانچ کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات روس کی فوج نے پیش قدمی کی ہے اور حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

شیئر: