Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 199.92 ریال رہی (فائل فوٹو روئٹرز)
عالمی گولڈ مارکیٹ میں نرخوں میں کمی کے بعد پیر کو سعودی عرب میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔
 گولڈ مارکیٹ میں 8 ماہ تک قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پہلی مرتبہ سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں چوبیس قیراط ایک گرام سونا پیر کو 228.47 ریال دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  199.92 ریال رہی۔ 
مملکت میں 18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 171.36 ریال ہوگئے جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 133.28 ریال  ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی عرب کی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 7106 ریال اور سونے کی گنی 1599 ریال میں دستیاب رہی۔
عالمی سطح پر ایک اونس سونے کی قیمت 1900 ڈالر سے بھی کم ہوگئی۔
الاقتصادیہ کے مطابق امریکہ اور روس کے سربراہوں کی جانب سے یوکرین بحران پر سربراہ کانفرنس کے اعلان کے بعد سونے کی طلب کم ہوئی ہے۔  
 ایک اونس سونے کی قیمت تین فیصد کم ہوکر 1891.33 ڈالرہوگئی۔

 

شیئر: