Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری میں مقیم غیرملکیوں کا ڈیٹا بھی جمع ہوگا

سال رواں کی مردم شماری میں خواتین کا بڑا حصہ ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شماریات کی ڈپٹی چیئرپرسن ڈاکٹر فاطمہ الویف نے کہا ہے کہ 2022 کی مردم شماری میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی دونوں شامل ہوں گے۔ 
روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’سیدتی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاطمہ نے کہا کہ’ محکمہ شماریات مملکت میں تمام باشندوں کے اعدادوشمار جمع کررہا ہے۔ وہ رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں۔ سعودی ہوں یا غیرملکی ہوں سب کے بارے میں تمام ضروری معلومات جمع کی جائیں گی‘۔
ڈاکٹر فاطمہ نےکہا کہ ’مردم شماری مکمل ہونے پر محکمہ مفصل رپورٹیں جاری کرے گا جن میں بتایا جائے گا کہ مملکت میں کتنے سعودی آباد ہیں اور کتنے غیرملکی موجود ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سال رواں کی مردم شماری میں خواتین کا بڑا حصہ ہے۔ مردم شماری کی ٹیم میں خواتین شامل ہیں‘۔
یاد رہے کہ محکمہ شماریات نے جنوری سے مردم شماری 2022 کا فیلڈ ورک شروع کردیا ہے۔ اس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاونت اور فیصلہ سازوں کو اعدادوشمار مہیا کرنے ہیں۔ 

شیئر: