Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس تمام چیلنجوں میں ثابت قدم رہنے کا جشن ہے: شاہ سلمان

شاہ سلمان کو خلیجی قائدین نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یوم تاسیں ریاست کی تاریخ، عوام اور قیادت کے درمیان ہم آہنگی اور تمام چیلنجوں میں ثابت قدم رہنے کا جشن ہے۔
’ہمیں 1139ھ (1727عیسوی) کے دوران مبارک ریاست کے قیام کی یاد منانے پر فخر ہے‘۔
شاہ سلمان نے ٹویٹ کیا کہ ’سعودی ریاست نے اپنے قیام کے روز اول سے لے کر آج تک امن و استحکام کی بنیادیں استوار کیں اورعدل و انصاف کا بول بالا کیا‘۔ 
شاہ سلمان نے کہا کہ ’ یوم تاسیس یہ تمام چیلنجوں کے آگے ڈٹے رہنے کے حوالے سے پرعزم ہونے کا مظاہرہ ہے۔ یہ بہتر مستقبل کی آرزو مندی کا جشن ہے۔ تمام نعمتوں پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں‘۔ 
علاوہ ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خلیجی اور برادر ممالک کے قائدین نے یوم تاسیس کی مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے شاہ سلمان کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ ’مملکت کو عالمی برادری میں قابل قدر مقام حاصل ہے، جسے اس نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار، ترقیاتی کارناموں اور تہذیب و تمدن کی آبیاری کی بدولت حاصل کیا ہے’۔ 
امیر کویت نے مملکت کے ساتھ  گہرے اور برادرانہ تعلقات ے حوالے سے کہا کہ صدیوں سے دونوں ملکوں کے حکمراں خاندانوں کے رشتے پوری قوت سے قائم ہیں۔  
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اورکویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الاحمد الصباح نے بھی شاہ سلمان کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی کی ہے۔
بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے یوم تاسیس پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی۔
انہوں نے بحرین اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات اور برادرانہ تعلقات کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی دونوں ملکوں کے قائدین اور عوام کے درمیان محبت اوراخوت کے یہ رشتے فروغ پاتے رہیں۔
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے مبارکباد دی اور شاہ سلمان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر سعودی عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
امیر کویت شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

شیئر: