کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ کمی، 627 کیسز کا اندراج
’1880 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ تین مریض ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے آج بدھ کو کورونا کے مریضوں کی ریکارڈ کمی کا اندراج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 627 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 1880 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ تین مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں 744 مریضوں کی حالت ناز ہے‘۔
یاد رہے کہ کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 741864 ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 717394 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 8990 ہیں۔