Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروفیشنل ویزوں کی منسوخی پر فیس کی واپسی کیسے؟

رقم اسی اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی جس سے ادائیگی کی جائے گی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پروفیشنل ویزوں کی منسوخی کی صورت میں فیس کی واپسی کا استحقاق قبول کیا ہے۔
وزار ت نے بیان میں کہا ہے کہ اگر پروفیشنل ویزا منسوخ ہوجائے تو ایسی صورت میں اس کی فیس واپس لی جاسکتی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت سے ٹوئٹر پر ایک مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ’ تین پروفیشنل ویزوں کی فیس جمع کرائی ہے، تینوں ویزے منسوخ کردیے گئے۔ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہے‘۔؟
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا کہ’ پروفیشنل ویزوں کی ادا شدہ فیس اسی بینک سے خودکار سسٹم کے تحت واپس حاصل  کی جاسکتی ہے جس بینک کے ذریعے جمع کرائی گئی ہو۔ رقم اسی اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی جس سے ادائیگی کی جائے گی‘۔
وزارت افرادی قوت نے کہا کہ فیس کی واپسی کی کارروائی ویزا منسوخ کرنے یا استعمال کیے بغیر اس کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد ہی کی جاسکے گی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی فیس واپس نہ ہورہی ہو تو ایسی صورت میں وزارت خزانہ سے 19990 پر رابطہ کیا جائے۔ 
 

شیئر: