پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران اچانک بیٹسمین وکٹوں پر بیٹھ جاتا ہے۔ بولر کی جانب سے اس حرکت کا جواب یکے بعد دیگرے دو باؤنسرز کی صورت میں آتا ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ بیٹسمین اپنے دستانوں کے ساتھ تالیاں بجا کر بولر کو مزید مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ بیٹسمین آسٹریلیا کے ڈینس لِلی اور بولر پاکستان کے عمران خان تھے۔ تیز مزاج ڈینس لِلی کا دوران میچ جارحانہ رویے کا یہ پہلا موقع نہیں تھا۔ دونوں ٹیموں نے اس کو نظر انداز کرکے کھیل جاری رکھا۔ اسی آسٹریلوی کھلاڑی کی وجہ سے آنے والے وقت میں وکٹوں کے درمیان بولر اور بیٹسمین کے درمیان مڈبھیڑ ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں: کرکٹ آسٹریلیاNode ID: 648751
-
پاکستانی کپتان جو آسٹریلیا سے ہوم سیریز نہ کھیل سکےNode ID: 648811