امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں ہر روز کمی واقع ہوطرہی ہے اسی طرح شفایاب افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جمعرات کو وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے 502 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 81 ہزار 472 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1508 رہی اس طرح اب تک کل شفا پانے والوں کی تعداد 8 لاکھ 38 ہزار 647 ہوچکی ہے۔
جمعرات کو امارات میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی جس کے بعد اب تک کل اموات کی تعداد 2301 ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 86 ہزار 656 نئے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق قطر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 181 نئے مریض ریکارڈ پر آئے۔ جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 337 رہی۔