Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ کو مزید پرکشش بنایا جائے گا: الجدعان 

غیرملکی سرمایہ کاروں کی ملکیت کا تناسب بڑھایاجائے گا( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’مملکت مالیاتی سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ مالیاتی سیکٹرکو جدید بنانے کےلیے کوشاں ہیں‘۔
الاقتصادیہ اوراخبار24 کے مطابق محمد الجدعان نے کہا کہ’ سعودی عرب 2030 تک دنیا کے بڑے مالیاتی مراکز میں شمولیت کے لیے بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے‘۔
 وزیر خزانہ نے مالیاتی شعبے کی تجدید کے پروگرام 2021 سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ ’2022 کے حوالے سے مالیاتی شعبے کا ایک اہم ہدف یہ ہے کہ بچت پروگرام متعارف کرایا جائے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے مختلف مقاصد رکھنے والی بچت سکیمیں جاری کی جائیں‘۔  
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ کو مزید پرکشش بنایا جائے گا۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی ملکیت کا تناسب بڑھایاجائے گا۔ آزاد شیئر مارکیٹ ویلیو 2020 کے آخر تک 16 فیصد تک پہنچا دی جائے گی‘۔ 
2022 کے دوران سعودی مالیاتی مارکیٹ میں 24 کمپنیوں کا اندراج ہوگا۔ سعودی سینٹرل بینک ساما مالیاتی ٹیکنالوجی حکمت عملی جاری کرنے کے لیے کوشاں  ہے جس سے مالیاتی خدمات میں نیا نظام مضبوط ہوگا۔ 

شیئر: