Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین سفارت کار فلسطین میں مردہ حالت میں پائے گئے

مکل آریا رام اللہ سے قبل کابل اور ماسکو میں انڈین سفارتخانوں میں بھی کام کرچکے تھے۔ (تصویر: انڈین وزارت خارجہ/ٹوئٹر)
انڈین سفارت کار اور فلسطین میں انڈیا کے نمائندے مکل آریا رام اللہ میں اپنے مشن میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
انڈین اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق مکل آریا رام اللہ میں اپنے مشن کی عمارت میں اتوار کے روز مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی سفارت کار کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں مکل آریا کی موت پر شدید صدمہ پہنچا ہے اور وہ ایک باصلاحیت افسر تھے۔
انڈین میڈیا کے مطابق مکل آریا رام اللہ سے قبل کابل اور ماسکو میں انڈین سفارت خانوں میں بھی کام کرچکے تھے۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انہین انڈین سفارت کار کی موت پر دکھ پہنچا ہے اور انہوں نے حکام کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جلد از جلد تمام کارروائی پوری کرکے ان کی میت انڈیا بھیجی جائے۔
ایک بیان میں فلسطینی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موت کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر: