جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش، حوثی ڈرون تباہ
’صنعا میں حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد عسکری کارروائیاں کی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے آج پیر کو ڈرون داغ کر جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ نے حوثی ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’صنعا میں حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد عسکری کارروائیاں کی ہیں‘۔
’صنعا میں کی گئی عسکری کارروائی حوثی ڈرون کی جوابی کارروائی ہے جو انتہائی کامیاب ہوئی‘۔