اسلام آباد.. وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہفتے کو اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے ملاقات کی۔ امام کعبہ نے پاکستان میں پرجوش خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو مذہبی اور روحانی لحاظ سے انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے علماءاور اسکالرز سے کہا کہ وہ اسلام کے پیغام کو پھیلائیں اور اسکے خلاف منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات قریبی اور مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔انہوںنے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلام محبت، امن، صبر، درگزر، احترام اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ اس پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔