ولی عہد نے مصری صدر کو الطریف کے تاریخی مقام کا دورہ کرایا
الطریف یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو الدرعیہ کے تاریخی محلے الطریف کا دورہ کرایا ہے۔
یاد رہے کہ الدرعیہ کا تاریخی محلہ الطریف یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الطریف میں سعودی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے الطریف محلے کا دورے کے دوران یہاں کے تاریخی مقامات اور پہلی سعودی ریاست کے قیام کی تعمیراتی یادگار کا جائزہ لیا ہے۔
الطریف پہلی سعودی ریاست کے بانی امام محمد بن سعود کے زمانے میں ریاست کا دارالحکومت تھا۔