Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا 

پناہ گزینوں کی بہتری کے لیے اقدامات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بدھ کو اردنی صوبے المفرق میں واقع شامی پناہ گزینوں کے کیمپ الزعتری کا دورہ کیا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمان میں متعین سعودی سفیر نایف السدیری، شاہ سلمان مرکز کے متعدد عہدیدار اور رضاکار بھی ہمراہ تھے۔ 
 ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے الزعتری کیمپ میں سعودی امدادی مرکز کے تحت منصوبوں کی کارکردگی اور تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

سعودی منصوبوں کی کارکردگی اور تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے الزعتری کیمپ میں پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پناہ گزینوں کو دی جانے والی انسانیت نواز خدمات سے متعارف کرایا گیا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی نے الزعتری کیمپ میں سرگرم اقوام متحدہ کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر کا بھی دورہ کیا اور حکام کے ساتھ  مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مستقبل میں پناہ گزینوں کی بہتری کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

الزعتری کیمپ میں پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کا بھی دورہ کیا(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے الزعتری کیمپ میں عالمی ادارہ خوراک پروگرام کے ماتحت خوراک مرکز کا بھی دورہ  کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ شامی پناہ گزینوں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے کے لیے مشترکہ منصوبے جاری ہیں۔ 
الزعتری کیمپ میں شاہ سلمان مرکز کے ماتحت میڈیکل کلینکس میں ڈاکٹروں نے شامی پناہ گزینوں کو دی جانے والی صحت خدمات سے آگاہ کیا۔

شیئر: