Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 190 نئے مریض، ایک کی موت

جمعرات کو کورونا سے 455 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 190 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد مملکت بھر میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد  7 لاکھ 48 ہزار  311 تک پہنچ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر 455 مریض صحت یاب ہوچکے۔ اس طرح وبا کے آغاز سے لے کر اب تک صحت یافتگان کی تعداد  7 لاکھ 29 ہزار 661 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت واقع ہوئی جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد  9014 ہوگئی۔
وزارت صحت نے اعدادوشمار جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد  6 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار  909 ہوچکی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: