Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا متاثرین کی دیکھ بھال کے لیے روبوٹ

روبوٹ کو ڈاکٹر بی ٹو کا نام دیا گیا ہے (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے کنگ سلمان ہسپتال ریاض میں روبوٹ نےکورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کا کام شروع کردیا۔ روبوٹ کو ڈاکٹر بی ٹو کا نام دیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر بی ٹو کورونا کےمریضوں کی صحت نگہداشت پر مامور ہے۔ یہ کیمروں کی مدد سے مہلک وائرس کے مریضوں کے احوال مریضوں کی حالت اور علامتوں کی تشخیص کرلیتا ہے جبکہ ان کی بدلتی ہوئی حالت بھی ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔

 تجربہ کامیاب ہونے پر دیگر ہسپتالوں میں بھی روبوٹ کا استعمال عام کردیا جائے گا (فوٹو عرب نیوز)

روبوٹ کیمروں سے آراستہ ہے۔ اس میں مریضوں کی جسمانی حالت ریکارڈ کرنے والی ٹیکنالوجی سے آراستہ خود کار آلہ نصب ہے۔ اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ کورونا وائرس مریض سے ڈاکٹر یا نرس یا معاون طبی عملے میں منتقل نہیں ہوتا۔
وزارت صحت کے مطابق کنگ سلمان ہسپتال میں روبوٹ ڈاکٹر بی ٹو کا تجربہ کامیاب ہونے پر دیگر ہسپتالوں میں بھی روبوٹ کا استعمال عام کردیا جائے گا۔

شیئر: