نجران میں 4 درانداز اور 3 سہولت کارگرفتار
سہولت کاروں میں 2 سعودی اورایک یمنی شاجل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
نجران ریجن میں پولیس نے سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر4 غیرقانونی تارکین اور انہیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے پردوسعودی شہری اور ایک یمنی کوحراست میں لے لیا ہے۔
سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا کہ غیرقانونی طورپرمملکت کی سرحد عبور کرکے داخل ہونے والے چار افراد میں یمنی اور ایتھیوپی شامل تھے۔
پولیس نے تمام افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں انکے خلاف تحقیقات مکمل کرکے مقدمہ عدالت کوبھیجاجائے گا۔
اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معاونت ومدد فراہم کرنے والے بھی سنگین جرم کے مرتکب ہوتے ہیں۔
غیر قانونی طورپرسرحد عبورکرکے مملکت میں داخل ہونے والوں کو نقل وحمل ، قیام وطعام کی سہولت فراہم کرنے پر15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔
قانون کے مطابق دراندازوں کو منتقل کرنے والی گاڑی اور رہائش کےلیے فراہم کی گئی جگہ بھی بحق سرکارضبط کرلی جاتی ہے۔