Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیرقانونی افراد کو پناہ دینے والے دو غیرملکی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 23 ہزار ریال بھی برآمد ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن میں پولیس ٹیموں نے غیرقانونی طور پر مملکت کی سرحد عبورکرکے آنے والوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو یمنیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزمان نے ریاض کے نواحی علاقے میں ٹھکانا بنایا ہوا تھا ـ پولیس کے چھاپے کے وقت ٹھکانے میں 10 غیر قانونی افراد بھی موجود تھے۔
اخبار 24 نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے نواحی علاقے میں غیرقانونی طورپر مملکت کی سرحد عبور کرکے آنے والوں کی پناہ گاہ موجود ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اس مقام پرپہنچ گئیں جہاں دراندازوں کو پناہ دینے کے لیے عارضی قیام گاہ بنائی گئی تھی ـ
ریجنل ترجمان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ بنانے کے الزام میں ایک مقیم غیر ملکی جبکہ اس کے یمنی ساتھی جو غیر قانونی طورپرمقیم تھا کو حراست میں لے لیا گیاـ
پولیس کے چھاپے کے وقت پناہ گاہ میں 10 درانداز بھی موجود تھے انہیں بھی  حراست میں لے لیا گیاـ
دونوں ملزمان کے قبضے سے 23 ہزار 469 ریال بھی برآمد ہوئے ـ غیر قانونی افراد کو پناہ دینے والے دونوں افراد اور وہاں موجود دیگردراندازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ـ
واضح رہے مملکت کے سرحدی قوانین کے مطابق غیر قانونی افراد کو رہائش ، روزگار یا نقل وحمل کی سہولتیں فراہم کرنا قانون شکنی ہے جس پر 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے ـ

شیئر: