جازان میں فوڈ کمپنی کا کاروبار قانون کے دائرے میں
کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے مختلف آپشنز دیے گئے تھے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’جازان میں ایک فوڈ کمپنی نے نے مہلت سے فائدہ اٹھا کرخود کو قانون کے دائرے میں لے آئی ہے‘۔
وزارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ سعودی حکومت نے تجارتی پردہ پوشی میں ملوث کمپنیوں و اداروں اور افراد کو اصلاح حال کی مہلت دی تھی۔ انہیں غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے مختلف آپشنز دیے گئے تھے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی حکومت نےغیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے جو مہلت دی تھی اس دوران متعدد کمپنیوں و اداروں نے اصلاح حال کی درخواستیں دی تھیں۔ ان کا جائزہ لے کر انہیں قانونی شکل دی گئی ہے‘۔
’سعودی قانون کے بموجب کسی بھی غیرملکی کو مقامی شہری کے نام سے اپنا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی شہری کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ کسی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرائے۔ اس پر متعدد سزائیں مقرر ہیں‘۔
وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’جازان میں ایک فوڈ کمپنی نے مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو قانونی بنایا ہے۔ کمپنی کی سالانہ آمدنی 70 لاکھ ریال سے زیادہ ہے۔ اصلاح حال کے بعد تمام کاروبار قانون کے دائرے میں آگیا ہے‘۔