سعودی عرب کی امریکہ میں ہونے والی مشترکہ مشقوں میں شرکت
سعودی عرب کی امریکہ میں ہونے والی مشترکہ مشقوں میں شرکت
ہفتہ 12 مارچ 2022 21:04
مشقوں میں کویت ، بحرین اورعمان بھی شریک ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
امریکی ریاست کولو راڈو کے فورٹ کارسن بیس پرسعودی عرب و امریکہ سمیت مختلف ممالک فورسز کی مشترکہ عسکری مشقیں ’ایگل ریزولو22 ‘ کے عنوان سے جاری ہیں جن کا آغاز 6 مارچ سے کیا گیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مشترکہ عسکری مشقیں 17 مارچ 2022 تک جاری رہیں گی۔
مشترکہ مشقوں میں شامل سعودی فورسز کی ٹیم کی سربراہی میجرجنرل ترکی العنزی کررہے ہیں۔
جاری مشترکہ مشقوں میں کویت ، بحرین اورعمان کی مسلح فورسز بھی شرکت کررہی ہیں۔
مشقوں کا مقصد خلیجی ریاستوں کی مسلح افواج اورامریکی فورسز کے مابین ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون میں اضافہ کرتے ہوئے خطے کی سلامتی اور استحکام کویقینی بنانا ہے۔