ریاض میں جیب تراش غیر ملکی رنگے ہاتھوں گرفتار
ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے راہگیروں کی جیب کاٹنے والے غیرملکی کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ کئی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ موٹر سائیکل سوار شخص تیزی سے برابر سے گزرتا ہے اور جیب کاٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔
پولیس نے شکایات کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یمنی شہری کو جیب کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے وزٹ ویزے پر آئے یمنی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالےکیا ہے۔