Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکانِ اسمبلی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں: بلاول بھٹو

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’سندھ ہاؤس میں بولیاں لگ رہی ہیں اور ضمیر بیچے جا رہے ہیں۔‘ (فائل فوٹو: فواد چوہدری)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے قومی اسمبلی کے ارکان کو تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے کی صورت میں گرفتاریوں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرادری نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’ارکان قومی اسمبلی کی زندگیاں، ان کی آزادی اور خاندان خطرے میں ہیں۔‘
’ارکان قومی اس فاشسٹ حکومت کے خلاف اپنے تحفظ کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم انہیں تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔‘
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’ہم ابھی اپنے کارڈز شو نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے، ہم کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے۔ حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے۔‘
دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’سندھ ہاؤس میں بولیاں لگ رہی ہیں اور ضمیر بیچے جا رہے ہیں۔‘
فواد چوہدری نے جمعرات کو اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ ہاؤس میں جس قسم کا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، آج جس قسم کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ کیا آپ اس کی اجازت دو گے؟‘
’میں نے کہا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں 10 لاکھ آدمی اکٹھے کیے جائیں تو یہ (اپوزیشن والے) یہ اعلان سن کر ہی بے ہوش ہو رہے ہیں۔‘

اراکین کے تحفظ کیلئے انہیں سندھ ہاؤس منتقل کیا: یوسف رضا گیلانی

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ’ہم نے اپنے اراکین کے تحفظ کیلئے انہیں سندھ ہاوس منتقل کیا ہے،ہم نے کسی رکن اسمبلی کو یرغمال نہیں بنا رکھا اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے کبھی بھی غیر جمہوری راستہ اختیار نہیں کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی ادارہ سندھ ہاؤس میں آپریشن نہیں کرسکتا‘
’موجودہ حکومت تصادم کی طرف جانا چاہتی ہے ہم نہیں۔حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر جلسہ کا اعلان کرنا دراصل ان کی شکست ہے۔ حکومت اپنے اراکین کی تذلیل کررہی ہے۔ حکومت 10لاکھ لوگوں کو لانے کی بجائے 172اراکین کو سامنے لے آئے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو تحریک عدم اعتماد آتی تو میں وزیر اعظم ہاوس میں اپنے اراکین کومیڈیا کے سامنے کھڑا کر دیتا‘

شیئر: