Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ کے دورے کی خبر بے بنیاد ہے : وزارت خارجہ

’وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار سے منسوب اس خبر کی کوئی حقیقت نہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے مستقبل قریب میں دورہ سعودی عرب کی خبر کی تردید کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار سے منسوب اس خبر کی کوئی حقیقت نہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں وزارت کے اعلی عہدیدار سے منسوب بیان شائع ہوا ہے کہ سعودی عرب امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کامستقبل قریب میں خیر مقدم کرنے کا منتطر ہے‘۔
وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ’ایسا کوئی بیان وزارت کے کسی بھی عہدیدار کی طرف سے جاری نہیں ہوا‘۔
 

شیئر: