دبئی کی فنانس مارکیٹ جنرل انڈیکس کی قیادت میں تمام بڑے جی سی سی سٹاک انڈیکسز نے جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا، سوائے کویت کے جس نے سیشن کو تقریباً سابق نرخ پر بند کیا۔
جمعہ کو دن کے اختتام پرتیل کے نرخ 107.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔
سعودی سٹاک ایکسچینج نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سٹاک مارکیٹ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔
سٹاک مارکیٹ کی خبریں
تیل کی اونچی قیمتوں کی وجہ سے سعودی تیل کمپنی آرامکو کا منافع 2021 میں 412 بلین ریال تک پہنچ گیا، یہ منافع ایک سال قبل183 بلین ریال تھا۔
پی آئی ایف کی ملکیت والی ایکوا پاور نے الشقیق واٹراینڈ الیکٹرسٹی کمپنی میں اپنا 32 فیصد حصص391.5 ملین ریال میں فروخت کیا۔
الخورایف واٹر اینڈ پاور ٹیکنالوجیز کمپنی کا منافع 2021 میں 9 فیصد کم ہوکر 103 ملین ریال رہ گیا۔
سعودی کیمیکل کمپنی کا منافع 2021 کے دوران 5 فیصد کم ہو کر 70 ملین ریال رہ گیا۔
سعودی تیل کمپنی آرامکو کا منافع 2021 میں 412 بلین ریال تک پہنچ گیا۔ فوٹو عرب نیوز
عربیہ انشورنس کوآپریٹو کمپنی کے خالص منافع میں2021 میں12ملین ریال سے 530,000 ریال تک 95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رووم ٹریڈنگ کمپنی کا منافع 2021 میں تقریباً 5 فیصد کم ہو کر 24.9 ملین ریال تک رہ گیا۔
سعودی فارمیسی النہدی میڈیکل کمپنی نے عوام کو حصص کی ابتدائی پیشکش میں ریٹیل سرمایہ کاروں سے6.76 بلین ریال حاصل کیے ہیں۔
سعودی انشورنس کمپنی CHUBB عربیہ کے سالانہ منافع میں 63 فیصد کمی دیکھی گئی۔
وفرہ برائے صنعت و ترقی کمپنی کے نقصانات 2021 میں11 فیصد بڑھ کر 10.9 ملین ریال ہو گئے۔
سعودی گراؤنڈ سروسز کمپنی نے 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 4.5 ملین ریال کے مقامی حصص کی فروخت سے 23.6 ملین ریال کا خالص منافع حاصل کیا۔
سعودی سٹاک ایکسچینج نے وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے 26.24 بلین ریال مالیت کے سرکاری قرضوں کی فہرست سازی کی منظوری دے دی ہے۔
جازان انرجی اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا منافع 2021 میں 23 فیصد بڑھ کر 13.3 ملین ریال ہو گیا ہے۔
طائف شہر میں فیز ٹو سیوریج نیٹ ورکس کی تعمیر کے لیے الخورایف واٹر اینڈ پاور ٹیکنالوجیز کمپنی کے ساتھ 141 ملین ریال کا معاہدہ کیا گیا تھا۔